Breaking News
Home / اہم ترین / اپنے مطالبات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر اترے بہار کے مدرسوں کے اساتذہ

اپنے مطالبات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر اترے بہار کے مدرسوں کے اساتذہ

پٹنہ(ہرپل نیوز،ایجسنی)2مارچ:۔  بہار کے مدرسوں کے اساتذہ نے مساوی مراعات کو لیکر پٹنہ کی سڑکوں پر حکومت کے خلاف مظاہرے شروع  کر دیے ہیں ۔ معاملہ  مدرسوں کے اساتذہ کی تنخواہوں سمیت ان کے  پے اسکیل سے جڑا ہے۔ اساتذہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پٹنہ کے گردنی باغ میں مدرسہ کے اساتذہ حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ احتجاج کررہے یہ اساتذہ حکومت کی اس پالیسی کے خلاف ہیں جس میں اسکولوں کے اساتذہ کو کچھ اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور مدرسہ کے اساتذہ کو کچھ اور۔ حد تو یہ ہے کہ مدرسہ میں پڑھا رہے حافظ کو چپراسی سے بھی کم تنخواہ ملتی ہے اور نئے منظورشدہ زیادہ تر مدرسوں کے اساتذہ کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IKTLk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے