Breaking News
Home / اہم ترین / اچھے دنوں کا مزہ لیجئے۔19 ویں بار رسوئی گیس سلنڈر اور اے ٹی ایف کے دام بڑھے۔

اچھے دنوں کا مزہ لیجئے۔19 ویں بار رسوئی گیس سلنڈر اور اے ٹی ایف کے دام بڑھے۔

پبلک سیکٹر کی پٹرولیم کمپنیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوائی جہاز کے ایندھن اے ٹی ایف) کی قیمت میں بھی دو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اگست کے بعد اس کی قیمت میں یہ چوتھا مسلسل اضافہ ہے۔ غیر سبسڈی شدہ رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 93  روپئے بڑھا کر 742  روپئے فی  سلنڈر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر کے آخر میں آخری بار یہ پچاس روپے بڑھاکر 649 روپے ہو گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال حکومت نے پبلک سیکٹر کی پٹرولیم کمپنیوں سے ہر ماہ قیمت میں اضافہ کرنے کے لئے کہا تھا تاکہ اگلے سال مارچ تک سبسڈی کو ختم کیا جا سکے۔اس پالیسی کو لاگو کئے جانے کے بعد سے اب تک ایل پی جی سلنڈر کے دام میں 76.51 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2016 میں اس کی قیمت 419.18 روپے فی سلنڈر تھی۔

پٹرولیم کمپنیوں کے مطابق دہلی میں جہاز ایندھن کی قیمت 54،143 فی کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ 53،045 فی کلو لیٹر کی پچھلی قیمت سے 1،098 روپے ہے۔ یہ طیارہ ایندھن کی قیمت میں یہ مسلسل چوتھے مہینے اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایک اکتوبر کو اس کی قیمت میں چھ فیصد یعنی 3،025 روپے فی كلوليٹر کا اضافہ ہوا تھا۔سرکاری پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی اوراے ٹی ایف کی قیمتوں میں ترمیم کرتی ہیں جو گزشتہ ماہ تیل کی اوسط قیمت اور غیر ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ پر منحصر ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XYf6s

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے