Breaking News
Home / اہم ترین / اڈپی میں ریت مافیا کے خلاف کارروائی ڈی سی اور اے سی کے لئے ثابت ہوئی مہنگی۔بدمعاشوں نے کیا قاتلانہ حملہ ۔ حملہ کے الزام میں چودہ افراد گرفتار

اڈپی میں ریت مافیا کے خلاف کارروائی ڈی سی اور اے سی کے لئے ثابت ہوئی مہنگی۔بدمعاشوں نے کیا قاتلانہ حملہ ۔ حملہ کے الزام میں چودہ افراد گرفتار

اڈپی، (ہرپل نیوز)4اپریل:اڈپی  میں ڈی سی اوراے سی پر قاتلانہ حملہ کئے جانے کی پولس  میں شکایت درج کی گئی ہے۔    اڈپی کی ڈپٹی کمشنرپِریانکا فرانسِس اور اسسٹنٹ کمشنر شیلپا ناگ  کی    شکایت  کے مطابق  کنداپور تعلقہ کے کنڈلور میں غیر قانونی   ریت   مافیا نے انہیں  قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رات  دو بجے   اڈپی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے بعد میڈیا  سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی  نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کے اڈوں پر آدھی رات کو خفیہ چھاپہ ماری  کےدوران    کنڈلور میں ان پر اور ان کی پوری  ٹیم پر  ریت مافیا کے لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے  قتل کرنے کی کوشش کی۔جہاں سےوہ  جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب  بھاسکر نامی ایک شخص نے  ڈی سی اور اے سی  پر الزام عائد کیا  ہے کہ انہوں نے  آدھی رات کو اس کے گھر آکر  اس پر ظلم ڈھایا  ہے۔جس  سے اس کے ہاتھوں میں چوٹیں آئی ہیں  ۔ جسے  زخمی حالت میں کنڈلور کے ہاسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔  بتایا گیا ہے کہ  اس چھاپہ ماری میں شمالی ہند کےچھ مزدوروں  سمیت آٹھ مقامی افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس دوران کئی سماجی تنظیموں نے ڈی سی اور ان کی ٹیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XUBau

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے