Breaking News
Home / علاقائی خبریں / اڈپی ڈی سی پر حملے کے الزام میں مزید گرفتاریاں

اڈپی ڈی سی پر حملے کے الزام میں مزید گرفتاریاں

اڈپی(ہرپل نیوز)7اپریل:اُڈپی ڈپٹی کمشنر پریانکا میری فرانسس اور کنداپور کی اسسٹنٹ کمشنر شلپا ناگ اور دیگر سرکاری ملازمین پر ریت مافیا کےغنڈوں کے حملے   کے الزام میں پولیس نے مزید پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔  ان پانچ لوگوں کی گرفتاریوں سے اس واقعہ میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد  تیرہ ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب  ایڈیشنل آئی جی پی الوک موہن نےحملہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اشارہ دیا تھا  ۔  خیال  رہے کہ گزشتہ دو روز قبل  رات کے وقت ریت مافیا کے اڈوں پر اڈپی ڈی سی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان پر  قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/04Sly

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے