Breaking News
Home / اہم ترین / اکرم سکرم زمینات کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ وزیرمحصولات گاگوڈ تمپا کابیان

اکرم سکرم زمینات کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ وزیرمحصولات گاگوڈ تمپا کابیان

منگلور(ہرپل نیوز)11مارچ:ریاست کرناٹکا میں حکومت بہت جلد مستحق اور درخواست گزاروں کے درمیان کرناٹکا اسٹیٹ لینڈ۔رَیونیو ایکٹ کے تحت ان کی زمینات کے قانونی دستاویزات تقسیم کرے گی۔ اس بات کی جانکاری منگلورو اور اُڈپی کے ڈی سی دفاتر میں منعقد ہ الگ الگ ضلعی جائزہ میٹنگ کے دوران ریاست کے وزیر محصولات، کاگوڈ تمپا نے دی ہے۔

انہوں نےکہاکہ محکمہ محصولات میں گذشتہ پچیس سالوں سے باقی زرعی زمینات کی اَکرم َسَکرمَ کی عرضیوں کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔ اور عنقریب نافذ کئے جانے والے حکومت کے اعلامیہ سے غریب لوگوں اور عوام کو کافی راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی زمینی حق کے تحت ریاستی حکومت زمینات کی نشاندہی کرتےہوئے اس کو غریبوں اوربے گھر لوگوں کے درمیان تقسیم کیاجائے گا۔اس موقع پر دیگر کئی افسران وذمہ داران موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/St3ae

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے