Breaking News
Home / اہم ترین / ایران اور عراق میں بھیانک زلزلہ، 210 اموات,1700 زخمی

ایران اور عراق میں بھیانک زلزلہ، 210 اموات,1700 زخمی

(ایجنسی) 13نومبر۔ ایران اور عراق میں کل دیر رات آئے زبردست زلزلہ میں کم از کم 210 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان بهنم سعیدی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ عراق میں آئے 7.3 شدت والے زلزلہ کے جھٹکے ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے اور اس سے کئی دیہات میں شدید تباہی ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے ایران میں کم از کم 207 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1700 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق عراقی سرحد سے ملحق ایران کے کئی صوبوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آٹھ گاؤں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بعض دیہات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ ریلیف اور ریسکیو ٹیم کو متاثر علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایران کے دوردراز علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔زلزلہ کی وجہ سے عراق کی سرحد سے 15 کلومیٹر دور كرمان شاه صوبے کے شرپول جهاب شہر میں 142 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vbdc4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے