Breaking News
Home / اہم ترین / ایران زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 450 تک پہنچی ، بچاؤ کام مکمل ، روحانی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ آج

ایران زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 450 تک پہنچی ، بچاؤ کام مکمل ، روحانی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ آج

انقرہ(ایجنسی)14نومبر۔ ایران میں زبردست زلزلے میں 450 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے سے متاثر علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ایمرجنسی میڈیکل سروس کے چیف پیر حسین نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ مغربی صوبے کرمن شاہ میں راحت کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہزاروں افراد کو راحت کیمپوں میں رکھا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان کےنیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو آئے ریختر پیمانے پر 7.3 کے زلزلے کے بعد تقریباً 193 جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ سے ایران کے 14 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

زلزلہ سےمتاثر ہ ایک خاتون نےکہا کہ خیموں کی کمی کی وجہ سے ان کے گھر کے افراد کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنی پڑی ۔ خاتون نے کہا کہ رات میں بہت ٹھنڈ ہے۔ ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہر چیز کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کو مدد میں تیزی لانی چاہئے۔  ایران کے صدر حسن روحانی آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9iWwt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے