Breaking News
Home / تازہ ترین / ایران میں مودی نے گرودوارے میں ماتھا ٹیکا ، متعدد سمجھوتوں پر دستخط کی امید

ایران میں مودی نے گرودوارے میں ماتھا ٹیکا ، متعدد سمجھوتوں پر دستخط کی امید

ئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں ۔ ایران پہنچنے کی وزیر اعظم مودی نے گرودوارہ میں ماتھا ٹیکا ۔ وزیر اعظم کا استقبال علی تائبنیا نے کیا ۔ خیال رہے کہ مسٹر مودی نے روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹوmodi6یٹ میں کہا کہ وہ ایران کے صدر حسن روحانی کی سرکاری دعوت پر وہاں جا رہے ہیں اور امید ہے کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان چابهار بندرگاہ سے متعلق اہم سمجھوتہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ ان کی ملاقات دونوں ممالک کے لئے ا سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اچھا موقع ملے گا۔ہندوستان اور ایران کے درمیان قدیم تعلقات ہیں اور علاقے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی دونوں کے مفادات سے جڑی ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ اس دورے کا مقصد علاقائی رابطہ، کاروبار، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں شراکت، ثقافتی تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطے میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ تہران میں واقع گرودوارے میں جائیں گے اور ہندوستان اور ایران کے تعلقات پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح بھی کریں گے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/I1QQ9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے