Breaking News
Home / اہم ترین / ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پرعمل نہیں کیا: ڈونالڈ ٹرمپ

ایران نے نیوکلیائی معاہدہ پرعمل نہیں کیا: ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ہرپل نیوز،ایجنسی) 6 اکتوبر۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ایران کے ساتھ محدود نیوکلیائی سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق جو معاہدہ ہواتھا اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے،اور اسے ثابت کرنے سے متعلق اپنے فیصلہ سے وہ جلد ہی واقف کرائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل وہائٹ ہاؤس میں فوجی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا-’’ہمیں ایران کو نیوکلیائی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے اور مغربی ایشیا میں تشدد،خون خرابہ اور افراتفری کو فروغ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ایران کی جارحانہ پالیسی اور نیوکلیائی عزائم کو ختم کرنا ہوگا،کیونکہ اس نے اس معاہدہ کی روح کو برقرار نہیں رکھا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ 2015میں اس تاریخی معاہدہ کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے،تو انہوں نے کہا کہ آپ کو جلد ہی اس سلسلہ میں کچھ سننے کو ملے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/K0PYR

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے