Breaking News
Home / اہم ترین / ایس بی آئی نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی حد میں کی تخفیف، اب نکال پائیں گے صرف اتنے ہی روپئے

ایس بی آئی نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی حد میں کی تخفیف، اب نکال پائیں گے صرف اتنے ہی روپئے

نئی دہلی( ہرپل نیوز،ایجنسی)2 اکتوبر۔ملک کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے ضوابط میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ ایس بی آئی نے نقدی نکالنے کی روزانہ کی حد میں بڑی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس بی آئی صارفین 31 اکتوبر سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپئے نقدی ہی اے ٹی ایم سے نکال سکیں گے۔ ابھی تک یہ حد 40 ہزار روپے تھی۔ایس بی آئی نے شاخوں کو حکم دیا ہے کہ اے ٹی ایم لین دین میں دھوکہ دہی کی بڑھتی شکایات کو دیکھتے ہوئے اور ڈیجیٹل۔ کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے نقد رقم کی نکاسی کی حد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نقدی نکالنے کی حد میں کٹوتی تہوار کے موسم سے ٹھیک پہلے ہوئی ہےنقدی نکالنے کی حد میں کٹوتی تہوار کے موسم سے ٹھیک پہلے ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین پر زور دئے جانے کے باوجود نقدی کی مانگ بنی ہوئی ہے۔ کچھ تخمینوں کے مطابق، بازار میں کیش فلو نوٹ بندی سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/RC7s8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے