Breaking News
Home / تازہ ترین / ایشیا بیڈمنٹن چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سائنا کی رسائی

ایشیا بیڈمنٹن چمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سائنا کی رسائی

ایشیا بیڈمنٹن چمپیئن شپ میں بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے تھائی لینڈ کی نتچانون جنداپول کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر کوارٹرمیں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی اور پانچویں سیڈ یافتہ بھارتی کھلاڑی نے جنداپول پر اکیس-چودہ، اکیس-اٹھارہ سے جیت درج کی جس سے تھائی کھلاڑی کے خلاف ان کی جیت کا ریکارڈ سات-صفر ہو گیا۔ اگلے دور میں سائنا کا مقابلہ تیسری سیڈ یافتہ چینی کھلاڑی شژیان وانگ سے ہوگا جن کے خلاف ان کا ریکارڈ چھ-سات کا ہے۔سائنا سابقہ دو مقابلوں میں شژیان وانگ سے ہار چکی ہیں۔saina-nehwal-ایک دیگر مقابلے میں بحارت کی پی وی سندھو کو ایک گحنٹے تک چلے مقابلے میں چینی تائپے کی تائی جو ینگ سے اکیس-تیرہ، بیس- بائیس اور آٹھ-اکیس سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VA6Hk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے