Breaking News
Home / اہم ترین / ایماندار افسران کو ایک ایک کرکے ہٹایاجا رہا ہے:کجریوال

ایماندار افسران کو ایک ایک کرکے ہٹایاجا رہا ہے:کجریوال

نئی دہلی، یکم اکتوبر(ہرپل نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج دعوی کیا کہ آپ حکومت کے ساتھ کام کر رہے تمام قابل اور ایماندارحکام کی نشاندہی کرکے ایک ایک کر کے ہٹایاجا رہا ہے اور انہوں نے اسے گندی سیاست کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے ذریعہ سینئر افسر ترون سیم سے دہلی صحت کی دیکھ بھال کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ واپس لینے کے ایک دن بعد دہلی کے وزیر اعلی کا یہ تبصرہ آیا ہے۔سیم نے گزشتہ سال اکتوبر میں ڈی جی ایچ ایس کا عہدہ سنبھالا تھا اور آپ حکومت کے اہم محلہ کلینک منصوبے کا آپریشن کیا۔کجریوال نے ٹویٹ کیا کہ یہ افسوسناک ہے،تمام قابل، ایماندار افسران کی نشاندہی کرکے انہیں ختم ہٹایا جا رہا ہے،گندی سیاست۔ذرائع نے بتایا کہ سیم کو ملیریا، ڈینگو اور چکن گنیا کے بارے میں بیداری کے لئے معلومات اور تعلیمی مواد کی پرنٹنگ میں مبینہ تاخیر کے بعد انہیں عارضی چارج سے آزاد کر دیا گیا۔تاہم سیم نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کاریکارڈصاف ہے۔افسر فی الحال دہلی ریاستی صحت مشن کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/EKHFH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے