Breaking News
Home / اہم ترین / ایمس میں سشما سوراج کے گردہ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، 5 گھنٹے تک چلا آپریشن

ایمس میں سشما سوراج کے گردہ کا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، 5 گھنٹے تک چلا آپریشن

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی) 10 ڈسمبر: وزیر خارجہ سشما سوراج کا آج ایمس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ 5 گھنٹے تک جاری رہنے والا آپریشن کامیاب رہا۔ انہیں کسی نامعلوم شخص نے گردہ عطیہ کیا ہے۔ ایمس کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسپتال کے کارڈیو تھوریكك سینٹر میں پانچ گھنٹے تک چلے آپریشن میں گردہ ٹرانسپلانٹ کیا۔ ڈاکٹروں کے اس گروپ میں ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سی مشرا، سرجن ڈاکٹر وی کے بنسل، ڈاکٹر وی سينو اور گردوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر سندیپ مہاجن شامل تھے۔آپریشن صبح نو بجے شروع ہوا اور دوپہر ڈھائی بجے ختم ہوا ، جس کے بعد وزیر کو اسی بلڈنگ میں واقع آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہے کہ ٹرانسپلانٹ سے قبل اتھارٹی کمیٹی سے منظوری لی گئی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ 64 سال کی سشما طویل عرضہ سے ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا رہی ہیں۔ ایک جانچ کے دوران ہی ان کے گردوں کے کام نہ کرنے کا پتہ چلا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ ڈائلیسیس پر تھیں۔ ایمس کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کا ہفتہ میں تین بار معائنہ کیا جارہا تھا ۔ خیال رہے کہ سشما سوراج نے 16 نومبر کو ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ان کی گردے نے کام کرنا بند کر دیا ہے اس لئے وہ ایمس میں داخل ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dOAgz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے