Breaking News
Home / اہم ترین / ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف کارروائی حق بجانب: ہیگڑے ملک مخالف نعرے بازی پرامن فضا کیلئے خطرناک

ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف کارروائی حق بجانب: ہیگڑے ملک مخالف نعرے بازی پرامن فضا کیلئے خطرناک

بنگلور۔21اگست(ہرپل نیوز)ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرنے کو لوک آیکتہ کے سربراہ سنتوش ہیگڑے نے درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کارروائی ملک کے خلاف ہے۔اس لئے غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں نے اپنے یہاں پروگرام کا انعقاد کیااور انہوں نے اس کی اجازت دی۔اس لئے وہ اس کے لئے دیگر افراد کے ساتھ برابر کے ذمہ دار ہیں۔پولیس اگر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟۔جسٹس ہیگڑے نے کہاکہ ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تو اس وقت ہمارا کیا اقدام ہوتا ہے۔13 اگست کے اس پروگرام کے دوران اگر عوام فوج کے خلاف بھڑک جائے تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے نعرے لگانا ملک مخالف اقدام ہے ۔اس لئے اس کے خلاف کارروائی بہت ضروری ہے۔چونکہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے ذمہ داروں نے پروگرام کی اجازت دی اس دوران وہاں پر موجود لوگوں نے کشمیر کی آزادی کی حمایت میں جم کر نعرے بازی کی جسے ملک مخالف اقدام قرار دیا گیا ہے۔اس سے جڑے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کی آزادی کو بر قرار رکھنے اورملک کے مفاد کو سامنے رکھ کر کام کرے۔اگر کہیں کوئی غلط اور غیر قانونی پروگرام ہو رہا ہے تو اس پر روک لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0W6YT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے