Breaking News
Home / اہم ترین / ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی پونے میں جلسے سےنہیں کرسکیں گےخطاب۔ پولیس نے لگائی پابندی

ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی پونے میں جلسے سےنہیں کرسکیں گےخطاب۔ پولیس نے لگائی پابندی

اورنگ آباد( ہرپل نیوز، اظہر الدین )  15فروروی :ایم آئی ایم کے قومی  سربراہ اسد الدین  اویسی کو پونہ  میونسیپل کارپوریشن  الیکشن کی تشہیری مہم میں  حصہ لینے سے پولیس نے روک دیا ہے ، پونے  کے وارڈ نمبر انیس کے ایم آئی ایم امیدوار زبیر بابو شیخ کی  کی انتخابی تشہیر کے لیے   چودہ فروری کو جلسہ عام منعقد کیا گیا ہے ،  رکن پارلیمنٹ اور ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی اس جلسے  سے خطاب کرنے والے تھے ، پولیس نے اپنے مکتوب میں واضح کیا کہ  جلسہ کا مقام حساس ہے اور وہاں مختلف پارٹیوں کے جلسے جلوس ہورہے ہیں ، پولیس نے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی پر الزام عائد کیا کہ  ان کی تقریر اشتعال انگیز ہوتی ہے  اور ذات پات پر مبنی ہوتی ہے  جس کی وجہ سے  ایم پی کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، نقص امن   کے خطرے کوملحوظ رکھتے ہوئے اسد اویسی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایم آئی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے پولیس کے اس رویے پر سخت برہمی ظاہر کی اور  دعوی کیا کہ  ایم آئی ایم سربراہ   نے  ریاست مہاراشٹر میں درجنوں جلسوں سے خطاب کیا لیکن ایک بھی  معاملے میں  ان پر مقدمہ درج نہیں ہوا، امتیاز جلیل نے سوال اٹھایا کہ  ایک ہی ریاست کے  دوسرے اضلاع ناگپور اور شولہ پور میںاسد اویسی کو جلسے سے خطاب کی اجازت مل جاتی ہے پھر پونہ  کے لیے کوئی الگ قانون کیسے ہوسکتا ہے ، ایم آئی ایم رکن اسمبلی نے  پولیس کے اس خدشے کو بھی مضحکہ خیز بتایا  کہ پولیس اسد اویسی کی جان کو خطرے کا جو جواز پیش کررہی ہے تو پھر پولیس کی ذمہ داری آخر کیا ہے ، امتیاز جلیل نے  نقص امن کا خدشہ ظاہر کرنے والے کھڑک   پولیس  اسٹیشن کے انسپکٹر کے خلاف کارروائی کا  پونے پولیس کمشنر سےمطالبہ کیا ہے ،  یاد رہے کہ  پونے میونسپل کارپوریشن کا اکیس فروری کو چناؤ ہونے والا ہے، پونہ  میونسپل کارپوریشن   کے اکتالیس وارڈوں   میں سے  ایم آئی ایم نے  اکیس وارڈوں پر اپنے امیدوار  میدان میں اتارے ہیں ، یہ پہلا موقع ہے جب کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  پونے  میونسپل کارپوریشن چناؤ میں  پوری تیاری کے ساتھ اتری ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/bqT89

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے