Breaking News
Home / اہم ترین / ایم ایل اے نے غریبوں میں تقسیم کئے وزیر اعلی امدادی چیک ۔ کہا غریبوں کی ترقی کے لئے ہروقت کوشاں ہوں

ایم ایل اے نے غریبوں میں تقسیم کئے وزیر اعلی امدادی چیک ۔ کہا غریبوں کی ترقی کے لئے ہروقت کوشاں ہوں

بھٹکل (ہرپل نیوز)18مارچ:رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے آج تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ وزیر اعلیٰ امداد تقسیم کاری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں بیمارزدہ غریب افراد کو دوکروڑ روپیوں سے زائد رقم کی امدادپہنچانے کی کوشش کی ۔ چیک تقسیم کے بعدخطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح  کیا کہ گذشتہ چارسال پہلے عوام نے انہیں جو  موقع دیا تھا اس کو  استعمال کر کے وہ بھٹکل کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔  کسانوں، ماہی گیروں کو بھی بغیر کسی  وقفہ کے معاوضہ تقسیم کیاگیا ہے ، بے گھر غریبوں کے لئے ہزاروں گھر منظور کئے جاچکے ہیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ  جو لوگ ان کے  خلاف الزام تراشی کررہے ہیں  ان  سب  کو وہ اپنا دوست سمجھتے ہیں ۔ اس پروگرام میں  ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، اور دیگر  موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vW6cF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے