Breaking News
Home / اہم ترین / ایم ایل اے ورسس ایم پی۔ایم ایل ائے منکال ویدیا سے کمرہ خالی کرنے کو لیکرایم پی کی ہوئی نوک جھونک۔ایم پی کاترش لہجہ

ایم ایل اے ورسس ایم پی۔ایم ایل ائے منکال ویدیا سے کمرہ خالی کرنے کو لیکرایم پی کی ہوئی نوک جھونک۔ایم پی کاترش لہجہ

ہوناور(ہرپل نیوز) 27فروری:ہوناور  سرکٹ ہاؤس میں ریزرو کردہ کمرہ نہ ملنے پر اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے اور بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے درمیان لفظی جھڑپ ہونے کی خبر کی ایم ایل اے نے تصدیق کی  ۔بتایا جارہاہے کہ سنیچر کی صبح  کسی پروگرام میں شرکت کے لئے  ایم پی اننت کمار ہیگڈے  ہوناورسرکٹ ہاؤس پہنچے ، تھے وہاں   پہلے سے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، منکی بلاک کانگریس صدر چندرشیکھر گوڈا کے ساتھ مقیم تھے۔ لیکن ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے اسی کمرے کی مانگ کرتے ہوئے رکن اسمبلی  کے ساتھ  ترش لہجے میں  بات کرکے   فورا  کمرہ خالی کر نے کو کہا۔ ایم پی کے تیور کو دیکھتے ہوئے  رکن اسمبلی منکال وئیدیا کمرے سے باہر چلے گئے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد بھی لفظی جھڑپ ہوئی ہوگی لیکن اس سلسلے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی  ایم پی اننت کمار   کے  ہاسپٹل میں نرسس سے الجھنے کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد  کہا جارہا ہے کہ  عوامی نمائندے کے لئے  اس طرح کا رویہ بالکلنامناسب ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZI0gq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے