Breaking News
Home / اہم ترین / ایم ایل اے کے ترقیاتی کام کے دعوے کے بعد سیاسی بیان بازی تیز۔ جے ڈی ایس نے عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا تو ایم ایل اے نے کہا کہ جھوٹا ثابت ہوجاوں تو سیاست سے سنیاس لوں گا

ایم ایل اے کے ترقیاتی کام کے دعوے کے بعد سیاسی بیان بازی تیز۔ جے ڈی ایس نے عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا تو ایم ایل اے نے کہا کہ جھوٹا ثابت ہوجاوں تو سیاست سے سنیاس لوں گا

بھٹکل ۔ہوناور ( ہرپل نیوز۔ایس او ایجنسی) 2 نومبر۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ترقیاتی کام کو درشانے والے تشہیری ہورڈنگس اور پوسٹرس پر جنتادل نے عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام بنایا ۔ بھٹکل حلقہ کے جے ڈی ایس انتخابی نگراں کار عنایت اللہ شاہ بندری نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اگر اتنی رقم خرچ کی گئی ہے تو ایم ایل اے اس کا حساب دے۔ شاہ بندری نے یہ بھی کہا کہ جو کام بھی ہوئے ہیں وہ بھی انتہائی خستہ ہیں عنایت اللہ شاہ بندری نے منکال وئیدیا پر اس بات کا بھی الزام لگایا کہ مرڈیشور شمشان گھاٹ کے معاملے پر ایم ایل اے نےفرقہ وارایت کو ہوا دے کر بعد میں یہ معاملہ بی جے پی کے سر تھوپ دیا تھا۔ شاہ بندری نے بھٹکل کے ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کے لئے یہاں کی سماجی شخصیات نے اپنے اثر سے سی ایم کے پاس سے دو سو کروڑ روپئے منظور کرالیا جس میں ایم ایل اے کا کوئی تعاون نہیں رہا ۔عنایت اللہ شاہ بندری نے متنبہ کیا کہ ان کی طرف سے کی جانے والی غلط تشہیر پر آئندہ دنوں میں عوام ہی اُنہیں سبق سکھائے گی۔جے ڈی ایس کے ریاستی سکریٹری جی این گوڈا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم ایل اے ایماندار ہیں تو انہیں حساب دیں ۔ جے ڈی ایس تعلقہ صدر راجو نائک نے سوال کیا کہ 1946میں شروع کئے گئے منکی پرائمری ہیلتھ سنٹر کو ان ہزارکروڑ رپیوں میں کتنی امداد دی گئی ہے، اُسے بھی عوام کے سامنے ظاہر کرے۔

بھٹکل کنٹریکٹر سنگھا نے کی ایم ایل اے کی تائید۔ بھٹکل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کام ہونے کا دعویٰ:جے ڈی ایس کی جانب سے پریس میٹ کر کے ایم ایل کے دعوؤں کو بے بنایاد قرار دینے کے معاملہ میں بھٹکل کنٹریکٹر سنگھا نے ایم ایل اے کی تائید کر تے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ بھٹکل کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ کام ہوا ہے ۔ بھٹکل کنٹریکٹر سنگھا نے جے ڈی ایس کی پریس میٹ میں کہی گئی باتوں پر سخت نارضی جتاتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام کے خستہ ہونے کا الزام بے بنیاد ہے اس لئے کہ کسی بھی سنئیر اور جونئیر ٹکنکل ماہرین اور انجنئیرنے کوئی بھی کام خستہ ہونےکی رپورٹ نہیں دی ہے۔ بھٹکل کنٹریکٹر سنگھا کے نارائن نائک نے عنایت اللہ شاہ بندری پر کمزور سیاست داں ہونے کا الزام لگایا اور مشورہ دیا کہ اس قسم کا بیان جا ری کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی بجائے غریبوں اور لاچاروں کی امداد کریں

ایم ایل اے کا جوابی حملہ ۔ کہا جھوٹا ثابت کرو سیاست سے سنیاس لوں گا:اس واقعہ پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےجوابی حملہ کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ان کی اس بات کو اگر کوئی جھوٹا ثابت کرے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے ان تمام بیان بازیوں سے لاپروائی برتتے ہوئے کہا کہ اس قم کے اعتراضات کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے ۔ منکال وئیدیا کے مطابق اگر انہوں نے کچھ بھی جھوٹ کہا ہے وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں گے۔ ایم ایل اے نے تسلیم کیا کہ انہیں ٹھیک سے سیاست کرنا آتا نہیں ہے اس لئے کہ ان کا گھرانہ سیاست دانوں کا گھرانہ نہیں ۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے حلقہ میں ابھی بہت سے کام کرنے کے باقی ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/O7gWO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے