Breaking News
Home / اہم ترین / ایم بی اے مکمل کرنے والے بھٹکل کے طالب علم ثابت کوڑا نے عصری تعلیم کے ساتھ یاد کیا قرآن مجید

ایم بی اے مکمل کرنے والے بھٹکل کے طالب علم ثابت کوڑا نے عصری تعلیم کے ساتھ یاد کیا قرآن مجید

بھٹکل (ہرپل نیوز)27 ڈسمبر:قرآن مجید یاد کرنا یقینا باعث سعادت ہے، لیکن کوئی اگر نوجوان کالج کی تعلیم کے ساتھ کھیل کود سے وقت فارغ کر کے قرآن یاد کرتا ہے تو یقینا یہ بڑی بات ہے۔ بھٹکل میں ایم بی اے مکمل کر نے والے ثابت نے اپنی محنت اور لگن سے قرآن یاد کرنے کا جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے وہ ہر طرف سے مبارکبادی بٹور رہے ہیں۔بھٹکل جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک کا ا یک چھوٹا سا شہر ہے جہاں نہ عا شق قرآن کی کمی ہے نہ حافظ قرآن کی ۔ چھوٹے سے شہر میں سات سو سے زائد لوگ حافظ قرآن ہیں اور اس سے زیادہ تعداد میں خواتین اور لڑکیاں حافظ قرآن ہیں۔ بعض حفاظ ایسے بھی ہیں جنھوں نے اپنی مشغولیت سے وقت نکال کر قرآن مجید یاد کیا ہے ۔ تازہ واقعہ یہ ہے کہ ایک نوجوانون ثابت کوڑا نے ایم بی اے کی تعلیم مکمل کر نے کے ساتھ کھیل کود کا وقت فارغ کر کے قرآن مجید یاد کیا ہے اور ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا ہے ۔ یوں تو اس عمر کے نوجوان کھیل کود کو اپنی مشغولیت کی چیز بناتے ہیں لیکن ثابت نے قرآن یاد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی دلچسپی کی چیز کھیل کود ہی نہیں ہے ۔ ثابت نے اپنی کالج کی تعلیم کے ساتھ قرآن یاد کر نے کا جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے ان کے استاد مولانا عبد الرحمن ندوی بھی خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے نوجوانوں کا قرآن یاد کرنا یقینا باعث سعادت ہے ۔ثابت کا ماننا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ دوسرے نوجوان بھی اس نیک اور خوش بختی کے کام میں پہل کریں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھٹکل میں ننھے منے بچوں کو حفظ کرتا دیکھ کر اس کو بھی یہ داعیہ پیدا ہوا تھا ۔ اب ثابت تراویح سنانے کے لئے رمضان کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VNIkX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے