Breaking News
Home / اہم ترین / اینٹی کرپشن بیورو کے افسران کی چھا پہ مار کارروائی۔ بھٹکل ٹی ایم سی کے چیف افسر گرفتار کئے جانے کے بعد معطل

اینٹی کرپشن بیورو کے افسران کی چھا پہ مار کارروائی۔ بھٹکل ٹی ایم سی کے چیف افسر گرفتار کئے جانے کے بعد معطل

بھٹکل (ہرپل نیوز)28ڈسمبر:اینٹی کرپشن بیورو کے افسران کی چھاپہ مار کارروائی میں  آج بھٹکل ٹی ایم سی کے چیف افسر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد  انہیں معطل کیا گیا  ہے ۔ ذرائع کے مطابق  معطل شدہ افسر کو کل کاروار سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔  بتایا گیا ہے کہ نوائط کالونی میں  ایک مکان  کے لئے واٹر کنکشن کے سلسلے میں چیف افسر نے چار ہزار روپئے رشوت مانگے تھے۔ جسکی اطلاع متعلقہ شخص نے  کاروار پہنچ کر اے سی بی کو دی تھی  جس پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹی ایم سی کے چیف افسر کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب کچھ لوگ ٹی ایم سی چیف افسر کےمتعلق اچھی رائی کاا ظہار کرتے ہوئے نظر آئے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uIqI8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے