Breaking News
Home / اہم ترین / این ائی اے کی عدالت نے دلسکھ نگر بلاسٹ معاملے میں یاسین بھٹکل سمیت پانچ کوسنائی سزائے موت۔ فیصلہ پرگھروالوں کا سخت ردعمل ۔ کہا این ائی اے عدالت سے اسی فیصلے کی تھی امید

این ائی اے کی عدالت نے دلسکھ نگر بلاسٹ معاملے میں یاسین بھٹکل سمیت پانچ کوسنائی سزائے موت۔ فیصلہ پرگھروالوں کا سخت ردعمل ۔ کہا این ائی اے عدالت سے اسی فیصلے کی تھی امید

حیدر آباد،بھٹکل (ہرپل نیوز،ایجنسی)19ڈسمبر:این ائی اے کی ایک عدالت نے نام نہاد انڈین مجاہدین کے سینئر کمانڈر احمد سدي  بایا عرف یاسین بھٹکل اور چار دیگر ملزمان کو 2013 میں دلسکھ نگر میں ہونے والے دوہرے بم دھماكے کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے آج سزائے موت سنائی ہے۔حیدر آباد کی ایک مقامی عدالت نے 2013 میں دلسکھ نگر میں ہونے والے ڈبل بم دھماكے کی سازش رچنے اور دھماکوں کو انجام دینے کے  جرم میں یاسین ، اسد اللہ اختر، تحسین اختر،اعجاز شیخ اور ضیاالرحمن عرف وقاص کو موت کی سزا سنائی ہے۔ فیصلہ کے بعد بھٹکل میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے احمد کی والدہ نے ریحانہ نے اس فیصلہ پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ یاسین کے بھائی نے کہا کہ انہیں این ائی اے کی عدالت سے اسی فیصلہ کی توقع تھی،ان کے مطابق  یاسین نے حیدر  آباد ہائی کورٹ میں  پٹیشن دائر کر کےجج کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج نے انہیں کئی بار دھمکی دی ہے کہ وہ اسے نہیں بخشیں گے۔واضح رہے کہ 21 فروری 2013 کو حیدرآباد کے دلسکھ نگر مارکیٹ میں ہونے والے دہرے بم دھماکے میں 18 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ایک حاملہ عورت سمیت 131 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PH1l1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے