Breaking News
Home / اہم ترین / این ڈی تیواری کے دماغ پر فالج کا حملہ، اسپتال میں داخل، حالت نازک

این ڈی تیواری کے دماغ پر فالج کا حملہ، اسپتال میں داخل، حالت نازک

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)20 ستمبر۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نرائن دت تیواری کےدماغ پر فالج کا حملہ ہوا ہے، جس کے بعد انہیں یہاں کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی کے کنبہ کے ذرائع کے مطابق انہیں صبح برین اسٹروک ہوا۔ اس کے بعد انہیں میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم 91 سالہ مسٹر تیواری کی حالت پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NFMiz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے