Breaking News
Home / اہم ترین / ایڈی یورپا شمالی کرناٹک علاقہ سے انتخاب لڑیں گے سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کردی

ایڈی یورپا شمالی کرناٹک علاقہ سے انتخاب لڑیں گے سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کردی

بنگلورو:17؍ستمبر(ہرپل نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وسابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے واضح کیاہے کہ وہ اپنے آبائی حلقہ شیموگہ ضلع شکاری پور کی بجائے شمالی کرناٹک سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ملیشورم کے پارٹی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے یہ وضاحت کی اور اعتراف کیاکہ انہوں نے شمالی کرناٹک علاقہ سے انتخابات میں حصہ لینے رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر شمالی کرناٹک سے مقابلہ کیا گیا تو پارٹی کے لئے 10 تا 12؍اضلاع میں آسانی ہونے کا اندازہ لگایا گیاہے۔ اس لئے وہاں کے رہنما دباؤ ڈال رہے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ پارٹی قائدین کے فیصلہ کا احترام کریں گے۔ مسٹر ایڈی یورپا نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر آج ملک بھرمیں ’’سیوادیوس‘‘ منایا جارہاہے۔ اس لئے ریاست بھرمیں بھی صفائی کرنے کے علاوہ دیگر کئی پروگرامس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ شیشادری روڈ پر واقع گاندھی مجسمہ کی صفائی کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں کانگریس اسٹوڈنٹس ونگ کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیئے جانے کی وجہ سے صفائی کا پروگرام منسوخ کردیاگیا۔ اس کے علاوہ تمام پروگرامس حسب اعلان کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈی یورپا نے شہر میں بارش کی وجہ سے جن علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہاں کے مکینوں میں ہرایک خاندان کے لئے 10؍کلوچاول کے بیگس تقسیم کئے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈر موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NRo3n

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے