Breaking News
Home / اہم ترین / ایکشن کا ری ایکشن ۔ بلاک کا نگریس کی پریس کانفرنس۔ اپوزیشن پرپلٹ وار

ایکشن کا ری ایکشن ۔ بلاک کا نگریس کی پریس کانفرنس۔ اپوزیشن پرپلٹ وار

بھٹکل (ہرپل نیوز)18 مارچ: بھٹکل بلاک کانگریس نے اپوزیشن پر پلٹ وار کرتے ہوئےریت کے مسئلہ پررکن اسمبلی منکال وئیدیاکی سراہنا کی ۔انہوں نے ریت کے مسلہ کو لیکر اپوزیشن کےمنکا ل وئیدیا پر نشانہ سادھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ریت کے نہ ملنے پربھی رکن اسمبلی پر تنقید کرتی ہے اور ریت ملنے پر بھی انہیں کو تنقید کانشانہ بناتی ہیں۔اس موقع پربلاک کانگریس صدروٹل نائک نے کہا بی جے پی گیس اور پیٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پرخموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جے ڈی ایس کی جانب سے ایک پریس کا نفرنس میں ایم ایل اے منکال ویدیا پر تنقید کرتے ہوئے غریبوں کے مسیحا کے طور پر اپنے آپ کو پیش کر نے پر ان کے معترضین نے انہیں سخت سست کہا تھا جس کے جواب میں آج بلاک کانگریس نے اپنی پریس میٹ میں اپوزیشن پر بے مقصد پریس میٹ کرکے شوبازی کرنے کابھی الزام عائد کیا۔وٹل نائک  نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ کی  مختلف گرام پنچایتوں میں کانگریس کی اکثریت ہے اور اب انتخابات کے دوران کسیبھی قسم کیسازش کو چلنے نہیں  دیا جائے گا۔ بلاک کانگریس کی اس  پریس میٹ میں کا نگریس کا کوئی بڑا چہرہ نظر نہیں آیا البتہ  ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، میونسپل صدر صادق مٹا ، ودیگر کانگریس لیڈران موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/63ffX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے