Breaking News
Home / اہم ترین / ایک شخص کے قبضہ سے 80ہزار رروپئے لوٹ لئے گئے ۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی جرائم سے جڑی مزید خبریں پڑھئے اس لنک پر

ایک شخص کے قبضہ سے 80ہزار رروپئے لوٹ لئے گئے ۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی جرائم سے جڑی مزید خبریں پڑھئے اس لنک پر

گلبرگہ (ہرپل نیوز، شاکر حکیم ) 21نومبر۔ جیورگی ٹاؤن تعلقہ گلبرگہ میں موضع چنور کے ساکن کے قبضہ سے لٹیروں نے 80ہزار رواپئے لوٹ لئے ۔ یہ شخص جیورگی ٹاؤن کے محلہ اوم نگر میں سکونت پذیر ہے۔ اس نے جیورگی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ ہفتہ کے دن اس نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے 80,000روپئے نکالے تھے ۔ اس نے یہ رقم ایک پالسٹک بیاگ میں رکھ دی تھی اور وہ اپنے گھر جارہا تھا۔ سدنا گوڑا نے بتایا کہ جب وہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم افراد نے اس سے اس کی بیاگ چھین لی۔ وہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ یہ لٹیرے 25اور 30سال کی عمر والے تھے۔

گلبرگہ ،بیدر اور یادگیر ملک پروڈیوسر س یونئین کے صدر پر 1.36کروڑ روپیوں کی امدادی رقم کے غلط استعمال کا الزام 

گلبرگہ (ہرپل نیوز، شاکر حکیم ) 21نومبر۔ کرناٹک پرانت رعیت سنگھ کے نائب صدر ماروتی مان پاڑے نے کہا ہے کہ گلبرگہ -بیدر اور یادگیر کو اآپریٹیو ملک پروڈیوسرس سوسائیٹیزیونئین لمیٹیڈنے دودھ سے متعلق امدادی رقم، کے 1.36کروڑ روپیوں کا غلط استعمال کیا ہے ۔ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یونئین نے سوسائیٹییوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔یونئین نے کرناٹک کوآپریٹیو سوسائیٹیز کے ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کا انکشاف تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ کو وصول ہوئے پانچ مہینے گزر چکے ہیں لہٰذا انتآظامی بورڈ کو تحلیل کردیا جانا چاہئے ۔ 1.36کروڑ روپیوں کی جس رقم کا غلط استعمال ہو۲ا ہے اسے واپس لیا جانا چاہئے اور قصور وار افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔ اس وقت تک اس ملک یونئین میں کسی بھی قسم کے تقررات نہیں کئے جائیں ۔ مسٹر ماروتی مان پاڑے نے کہا کہ اگراس معاملہ میں شوگر ملک پروڈیوسرس یونئین لمیٹیڈ کے صدر ہنومنت راؤ ؤ اکے خلاف کاروائی نہ کی گئی اور اس مطالبہ کی یکسوئی نہ کی گئی تو وہ احتجاج شروع کردیں گے ۔ اس موقع پر کرناٹک پرانت رعیت سنگھ کے دیگر عہدہ داران بھی صحافتی کانفرینس میں شریک تھے ۔

سانپ کاٹنے سے ایک شخص ہلاک 

گلبرگہ (ہرپل نیوز، شاکر حکیم ) 21نومبر۔ واڑی ریلوے جنکشن میں ایک 60سالہ شخص سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت شانپ اپا گولی کی حیچیت سے کی گئی ہے۔ یہ واڑی میں ریسٹ کیمپ وارڈ نمبر 4کا ساکن تھا۔ وہ اپنے گھر سے کھیت جارہا تھا کہ سانپ نے اسے کاٹ لیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ سانپ کے زہر سے بچ نہ سکا ۔ واڑی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

کارڈرائیور کا قتل

گلبرگہ (ہرپل نیوز، شاکر حکیم ) 21نومبر۔ موضع نیلوگی اور سونا کراس تعلقہ جیورگی میں ہفتہ کے دن ایک آڈرائیور شرن بسپا ساکن دیوی نگر ، الند روڈ ،گلبرگہ کو قتل کردیا گیا ۔ قتل کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ کہا جارہا ہے کہ ہفتہ کے دن چند افراد شرن بسپا کے پاس پہنچے اور انھوں نے ہبلی جانے کے لئے کار کرایہ پر لینے کی بات کی ۔ شرن بسپا نے اپنے افراد خاندان کو بتایا کہ وہ ہبلی جارہا ہے۔ لیکن 18نومبر کو شرنبسپا کی لاش نیلوگی اور سونا کراس کے درمیان واقع ایک کھیت میں پائی گئی ۔ ایس پی این ششی کمار،ڈی ایس پی ایس ایس ہلور او سرکل پولیس انسپیکٹر نے مقامواقعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ نیلوگی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/AleYe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے