Breaking News
Home / ریاستی خبریں / ایک ہی مکان کے تین افراد پر جان لیوا حملہ

ایک ہی مکان کے تین افراد پر جان لیوا حملہ

داونگیرہ(ہرپل نیوز)25مارچ: زمین کے تنازعہ کی رنجش میں ایک ہی خاندان کے تین افراد پرمخالف گروہ کے 15؍افراد نے زبردستی مکان میں گھس کر تیز دھار ہتھیار وں سے جان لیوا حملہ کئے جانے کی واردات چنگیری تعلقہ کے توپینا ہلی گرام میں پیش آئی ہے۔توپینا ہلی گرام کے ہنومنتپا، رنگا سوامی اور ویرپا نامی افراد حملہ کے شکار افراد بتائے جارہے ہیں یہ تینوں اس وقت داونگیرہ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ حملہ آوروں کی شناخت کے طور پر گرام پنچایت رکن راجپا، کرشنپا، ہاسٹل وارڈن ، منجو،اور انکے ساتھیوں کے گروہ پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ ہنومنتپا کی ملکیت والی زمین کے حصہ کو گرام پنچایت رکن راجپا کے حوالے کرنے کی خاطران دونوں کے درمیان اکثر بحث چھڑا کرتی تھی۔ یہاں تک اس معاملے کو سنتے بنور تھانے میں درج بھی کروایا گیا تھا۔ شکایت کے نتیجے میں زمین کے احاطے کا 5؍ فٹ حصہ راجپا کے نام کئے جانے پر فیصلہ بھی ہوچکا تھا۔ چونکہ پولیس تھانے کا ایک افسر راجپا کے خاندان سے جڑا ہوا تھا لہٰذا اس فیصلے کو ہنومنتپا اور ان بیٹے راضی نہیں ہوئے۔ اسی بحث کے چلتے گذشتہ دوپہر راجپا کے گروہ میں شامل 10سے 15؍افرادہنومنتپا کے مکان میں زبردستی گھس گئے اور کھانا کھارہے ہنومنتپا، رنگا سوامی اورویرپا پر اچانک تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کرنا شروع کردیا اور زخمی کرکے وہاں سے فرار ہوگئے۔یہ بیان ہنومنپتا ، سمیت اسکے بیٹے رنگا سوالی ، ویرپا، نے سنتے بنور پولیس تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے مخالف گروہ کے خلاف بیان دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/wlnyA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے