Breaking News
Home / اہم ترین / ای وی ایم میں شکایتوں کے بیچ گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 68فیصد پولنگ۔ 115سالہ خاتون نے بھی کیا حق رائے دہی کا استعمال
سورت کے ایک پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کی قطار۔ دوسری تصویر میں 115سالہ خاتون ووٹ دینے کے بعد اپنا شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے

ای وی ایم میں شکایتوں کے بیچ گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 68فیصد پولنگ۔ 115سالہ خاتون نے بھی کیا حق رائے دہی کا استعمال

گاندھی نگر (ہرپل نیوز،ایجنسی)10ڈسمبر۔گجرات اسمبلی کے لئے پہلے مرحلے میں جنوبی اور سوراشٹر ۔کچھ علاقے کے انیس اضلاع کی 89سیٹوں پر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی کئی بوتھ پر ووٹروں کی قطاریں لگی تھیں اور ضابطہ کے مطابق ان کے ووٹ ڈالنے کے بعد ہی ای وی ایم مشینوں کو سیل کیا جائے گا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق 68فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ گزشتہ انتخابات مٰں یہاں 71فیصد ووٹنگ ہوئی تھی اس حساب سے اس بار یہاں تین فیصد کمک ووٹنگ ہوئی ہے ۔کانگریس کی طرف سے پوربندر میں تین بوتھوں پر ای وی ایم کے بلیو ٹوتھ سے منسلک ہونے کی شکایت پر جانچ کے بعد پایا گیا کہ ایک امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کے پاس موجود فون کے بلیو ٹوتھ کھلا رہنے کی وجہ سے یہ گڑبڑی ہوئی۔ آمود حلقہ میں ایک ووٹر نے اس کا ووٹ دوسرے امیدوار کے حق میں جانے کی شکایت کی ۔ دوسری جانب معاملہ سامنے آنے کے فورا بعد بعض مقامات پر مشینیں تبدیل کی گئیں لیکن الیکشن کمیشن نے کسی بھی قسم کے الزامات کی تر دید کی ہے ۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کئی شکایتیں کی ہیں۔ ان میں وزیر اعلی وجے روپانی کو جو خود بھی امیدوار ہیں کے ووٹ ڈالنے کے دوران احمد آباد میں پریس کانفرنس کرکے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کرنے کی شکایت کی گئی۔ چیف الیکٹورل افسر نے کہا کہ تمام شکایتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iA0ka

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے