Breaking News
Home / اہم ترین / ای ٹی وی اُردوچینل کےایڈیٹرخالد رضا کی یقین دہانی:کہا،اُردوناظرین کےاحسات کا بھرپورخیال رکھا جائے گا

ای ٹی وی اُردوچینل کےایڈیٹرخالد رضا کی یقین دہانی:کہا،اُردوناظرین کےاحسات کا بھرپورخیال رکھا جائے گا

بنگلور(ہرپل نیوز،ایجسنی )2،ڈسمبر: ہندوستان کے واحد اور خالص اُردو چینل ای ٹی وی اردو کے ایڈیٹر خالد رضا نے یقیkhalidن دلایا ہے کہ ای ٹی وی اُردو کی خصوصیت کو برقرار رکھنے کے لئے چینل کا انتظامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ای ٹی وی اردو چینل پر ہندی زبان میں خبروں کی تحریری پٹی دی جارہی ہے جس پر اُردو ناظرین کو تشویش لاحق ہوئی ہے کہ کیا ان کا واحد اُردو چینل بھی چھن جائے گا۔ اس بارے میں کرناٹک اُردو اکیڈمی کے رکن شرف الدین سید نے  ای ٹی وی اُردو کے ایڈیٹر خالد رضا سے شکایت کی تھی ۔ جس پر ایڈیٹر موصوف نے واضح کیا کہ اس جانب شعبہ کے ذمہ داروں نے بھی انتظامیہ سے تبادلۂ خیال کیاہے۔ اس سلسلے میں فوری اقدام ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ای ٹی وی اُردو اپنے ناظرین اہل اُردو کے احساسات اور جذبات کا پورا پورا خیال رکھے گا۔ رکن اکیڈمی نے ایڈیٹر  خالد رضا کو یاد دلایا کہ ای ٹی وی اُردو کے ناظرین نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہیں اور وہ اس چینل کے ذریعہ اپنے ملک میں پیش آنے والے واقعات ، خبروں کے علاوہ علمی ادبی اور مذہبی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ خالد رضا نے کرناٹک اُردو اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ای ٹی وی اُردو ہمیشہ کی طرح اُردو والوں کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر اُردو کی خدمت کرتا رہے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aRx33

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے