Breaking News
Home / اہم ترین / باکڑا دکان نکالنےکے معاملے کو لےکر بھٹکل میں مارپیٹ کا واقعہ۔پولس میں شکایت درج۔ جانچ جاری

باکڑا دکان نکالنےکے معاملے کو لےکر بھٹکل میں مارپیٹ کا واقعہ۔پولس میں شکایت درج۔ جانچ جاری

بھٹکل (ہرپل نیوز) 25۔ اکتوبر۔ کل شام بھٹکل کے  پرانے بس اڈے کے  سامنے   تحصیلدار دفتر سے متصل سرکاری زمین (پبلک چبوترے ) پر باکڑا بیوپاری کی دکان نکالنے کو لے کر دو گرہوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے معاملہ میں  دونوں فرقوں کی جانب سے پولس میں شکایت در ج کی گئی ہے۔ واقعہ کی خبر عام ہوتے ہی  موقع واردات پر دو نوں فرقوں کے لوگ جمع ہو گئے جس کی وجہ سے  تھوڑی دیر کے لئے ماحول میں تناو پیدا ہوگیا ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری ،بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر کے ایم اشفاق وغیرہ پولس تھانہ پہنچ کر سی پی آئی کمار سوامی کے ساتھ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے معاملے کےمتعلق ضروری قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا۔ ریکارڈ کے مطابق بھٹکل ناگپا نائک روڈ کے 20 سلہ عین المحبوب نے  ہنومان نگرکے مکین ، آٹو ڈرائیور وسنت ہونپا نائک کی جانب سے ان پر حملہ کئے جانے کا الزام لگاکر  پو لیس  میں شکایت کی اور اس کے خلاف  وسنت ہونپا نائک نے بھی پولس تھانے میں شکایت کی ہے۔ دونوں شکایتوں  کو الگ الگ درج کر نے کے بعد جانچ  کی جارہی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NZJTP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے