Breaking News
Home / اہم ترین / بجپے ائر پورٹ پر مسلمانوں کی ہراسانی کے خلاف ایس ڈی پی ائی کا احتجاج

بجپے ائر پورٹ پر مسلمانوں کی ہراسانی کے خلاف ایس ڈی پی ائی کا احتجاج

منگلورو(ہرپل نیوز)5 اپریل :منگلورو کے بجپے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرافسران اور عملے کی طرف سے بے وجہ مسافروں کو ہراساں کئے جانے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، خاص کر مسلمانوں کو نشانہ بنا کر پریشان کئے جانے کی بات تشویشناک ہے۔یہ بات۔ایس ڈی پی آئی منگلورو کے صدر حنیف خان نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتائی۔انہوں نے  بتایا کہ مسافروں کو بے وجہ پریشان کئے جانے کو لے کر وزیر خارجہ سشماسوراج کو میمورنڈ م سونپا گیا ہے۔ عہدیداران نے کہاکہ ہوائی اڈے پر مسافروں کا پاسپورٹ پھاڑنا، ویزا صفحہ کو پھاڑنا،عورتوں کے پاس زیادہ سونا ہونے کی بات کہہ کرپریشان کرنا اور غیر ضروری پوچھ تاچھ کرتے ہوئے  ہراسانی کے معاملات وقفہ وقفہ سے ہورہے ہیں، اس سلسلے میں  ائیر پورٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر۔ رادھا کرشنا کے ساتھ بات چیت کی ہے، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کے کلپس دیکھ کر خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور آئندہ اس طرح کے معاملات   پیش نہ آنے کا یقین دلایا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qc8Wy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے