Breaking News
Home / اہم ترین / بسواراج ہوراٹی ٹیچرس حلقے سے ساتویں بار منتخب۔ ریکارڈ قائم

بسواراج ہوراٹی ٹیچرس حلقے سے ساتویں بار منتخب۔ ریکارڈ قائم

basawarajکاروار14؍جون (ہرپلنیوز)مغربی ٹیچرس حلقے سے ریاستی کونسل (ودھان پریشد) کے رکنیت کے لئے انتخاب اس معاملے میں بڑا اہم ہے کہ یہاں سے جے ڈی ایس کے امیدوار اور سابق وزیر بسواراج ہوراٹی نے جیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ ساتویں مرتبہ اس حلقے سے اپنی کامیابی درج کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مسٹر ہوراٹی نے7,480ووٹ پائے اور اپنے قریبی حریف بی جے پی کے امیدوار ناگراج کو شکست دیدی۔ ناگراج نے کل 4,371ووٹ حاصل کیے تھے۔کانگریس کے امیدوار نے صرف 1,352ووٹ حاصل کیے اور تیسرا مقام پایا۔حالانکہ انتخابی مہم کے دوران مخالف امیدواروں اور ان کے حمایتی لیڈروں کی طرف سے بسواراج ہوراٹی کے خلاف زبردست ماحول بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان پر الزام لگایا جارہاتھا کہ انہوں نے چھ مرتبہ اس نشست پر جیت حاصل کرنے کے باوجود ٹیچرس کے مفاد اور مسائل کے حل کے لئے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا ہے ۔ اس لئے ان کو شکست دے کر ضلع شمالی کینرا سے ہی دور بھگادئے جانے کی اپیل تک کی گئی تھی۔ لیکن بیلیٹ باکس نے مغربی ٹیچرس حلقے پرہوراٹی کا شکنجہ ثابت کرکے دکھا دیا۔ہوراٹی کی جیت کی خبر ملتے ہی پارٹی کارکنوں اور ٹیچروں میں خوشی لہر دوڑ گئی ۔ان لوگوں نے پٹاخے پھوڑ اور مٹھائی بانٹ کر جیت کا جشن منایا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5LG1p

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے