Breaking News
Home / اہم ترین / بس ایک گیند نے اس بھارتی کھلاڑی کی لاج رکھ لی

بس ایک گیند نے اس بھارتی کھلاڑی کی لاج رکھ لی

(ایجنسی)17ڈسمبر۔پنڈیا نے آخری گیند ڈاٹ کراتے ہوئے اپنا اوور مکمل کیا اور ایک بے حد شرمناک ریکارڈ بنانے سے بچ گئے۔آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ میں بھارتی کرکٹ مداحوں کی دھڑکنیں اس وقت رک گئی جب بھارتی ٹیم ایک ہر فن مولاکھلاڑی کچھ ایسا کرنے والے تھے جو کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک ہی کھلاڑی نے کیا ہے۔ہم بات کر رہے بھارتی ٹیم کے ہر فن مولہ کھلاڑی ہاردک پنڈیا کی، جن کو آج کپتان روہت شرمانے شروعات میں ہی گیندبازی کے لئے دعوت دے دی۔

پنڈیا کے شروعاتی اوور میں سری لنکا کے بلے باز اوپل تھرنگانے پہلی پانچ گیندوں پر پانچ مسلسل پانچ چوکے لگائے، جس کے بعد سبھی کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگی تھیں ۔ اگر پنڈیا کی آخری گیند پر بھی چوکا لگ جاتا تو پنڈیا دوسرے ایسے گیندباز بن جاتے۔ لیکن پنڈیا نے آخری گیند ڈاٹ کراتے ہوئے اپنا اوور مکمل کیا اور ایک بے حد شرمناک ریکارڈ بنانے سے بچ گئے۔واضح ہے کہ یہ ناپسندیدہ ریکارڈ آسٹریلیا کے تیز گیندباز مشل جانسن کے حصےمیں ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QG1Pj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے