Breaking News
Home / اہم ترین / بس میں دھماکہ خیز اشیاء لے جانے کے دوران ہوئی گرفتاری۔اصل ملزم کا پتہ لگانے میں جٹی پولیس

بس میں دھماکہ خیز اشیاء لے جانے کے دوران ہوئی گرفتاری۔اصل ملزم کا پتہ لگانے میں جٹی پولیس

رائچور۔ (ہرپل نیوز، ایجنسی)18 ؍جنوری: رائچور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دفتر کو 31؍دسمبر2016ء کو کسی نامعلوم شخص نے بذریعہ فون اطلا ع دی کہ حیدر آباد سے رائچور روانہ بس میں نئی دو ہزار روپیوں کی کرنسی پر مشتمل بیگ موجود ہے ۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بس کو شکتی نگر میں روکا اور تلاشی لی تو بیگ میں کرنسی کی بجائے دھماکو خیز اشیاء پائی گئیں ۔اس معاملے سے سنگین طور پر نمٹنے کے لئے پولیس نے تین خصوصی تحقیقاتی ٹیموں کو تشکیل دیا جو مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرنے میں لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی دفتر کو جس نمبر سے فون کیا گیا اس کی سم کا پتہ ، مکمل تفصیلات حاصل کی گئی ہیں جس کے مطابق سم سے بنگلور میں مقیم تین افراد کوفون کیاگیا ہے مگر ابھی تک پولیس کودھماکو خیز اشیاء رکھنے والے اصل ملزم کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ا

The short URL of the present article is: http://harpal.in/N78qB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے