Breaking News
Home / اہم ترین / بلیک منی برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ، دہلی ، بنگلور اور چندی گڑھ میں کروڑوں روپے ضبط

بلیک منی برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ، دہلی ، بنگلور اور چندی گڑھ میں کروڑوں روپے ضبط

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)14 ڈسمبر: نوٹ بندي کے درمیان ملک بھر میں کروڑوں کے نئے اور پرانے نوٹوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انکم ٹیکس محکمہ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ مار کر كروڑو روپے برآمد کئے ہیں ۔ دارالحکومت دہلی میں پولیس اور آئی ٹی نے 3.25 کروڑ روپے ایک ہوٹل سے برآمد کئے۔محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم کے چھاپے میں دہلی کے قرول باغ واقع ایک ہوٹل سے 3 کروڑ 25 لاکھ کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے ۔ ضبط کی گئی رقم 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی شکل میں ہے ۔ ایئر پورٹ پر ایکس رے مشین کی جانچ سے بچانے کے لئے ان نوٹوں کی پیکنگ خاص طرح کے تار اور ٹیپ سے کی گئی تھی۔اس سلسلہ میں پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ پیسہ ممبئی کے ایک حوالہ آپریٹر کا ہے۔ گرفتار پانچ افراد میں سے تین ممبئی کے رہنے والے ہیں، جن کے نام انصاری ، فضل خان اور انصاری عفان ہیں ، جبکہ لڈو رام اور مہاویر سنگھ راجستھان کے رہنے والے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QkeFj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے