Breaking News
Home / اہم ترین / بم دھماکے سے دہل گیا بغداد۔ 80 سے زائد افراد ہلاک؍ چین میں بھی پاور پلانٹ میں حادثہ40 افراد ہلاک

بم دھماکے سے دہل گیا بغداد۔ 80 سے زائد افراد ہلاک؍ چین میں بھی پاور پلانٹ میں حادثہ40 افراد ہلاک

بغداد(ایجنسی)25 نومبر:عراق کے دارالحکومت بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب الحلہ میں گیس اسٹیشن کے نزدیک  ایک خود کش ٹرک بم دھماکے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ پولس اور طبی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کربلا سے واپس لوٹنے والے ایک ایرانی حاجیوں سے بھرے ریستوران سے ملحقہ گیس اسٹیشن کے نزدیک ہوا۔فی الحال اس حملے کی کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے

 چین میں زیر تعمیر پاور پلانٹ میں حادثہ، 40 افراد ہلاک

بیجنگ(ایجنسی)25 نومبر:۔ چین کے مشرقی جيانگشي صوبے میں بجلی پلانٹ کے ریفریجریشن ٹاور میں زیر تعمیر پلیٹ فارم کے آج گر جانے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فینگ چینگ میں یہ حادثہ صبح تقریباً سات بجے پیش آیا جس کے بعد راحت اور امدادی کام جاری ہیں۔چین کے صنعتی علاقے میں بھیانک حادثات پیش آنا عام بات ہوتی جا رہی ہے اور صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کے اعلی سطحی معیار کے فقدان کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔گزشتہ سال تياجن شہر میں کیمیکل دھماکے میں 170 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ متعلقہ افسر اس ہولناک حادثے سے سبق لیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/tmbPW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے