Breaking News
Home / اہم ترین / بند کرو کھوکھلی تقریر، کام دو ورنہ خالی کردو تخت،راہل گاندھی کا مودی حکومت پر تیکھا حملہ

بند کرو کھوکھلی تقریر، کام دو ورنہ خالی کردو تخت،راہل گاندھی کا مودی حکومت پر تیکھا حملہ

نئی دہلی (ہرپل نیوز ،ایجنسی)5نومبر۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ اس ماہ کے شروع سے رسوئی گیس کے سلنڈر کی قیمت بڑھنے پر مسٹر گاندھی نے حکومت پر ٹوئٹر کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا-’’ مہنگی گیس، مہنگا راشن بند کرو کھوکھلی تقریر، دام طے کرو، کام دو ورنہ خالی کردو تخت‘‘۔قبل ازیں راہل گاندھی نے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کو لے کر بھی مودی حکومت پر نشانہ سادھا تھا ۔ انہوں نے جی ایس ٹی کو گبر سنگھ ٹیکس قرار دیا تھا۔ گجرات میں وکاس کو لے کر بھی راہل نے طنز کے تیر چلائے تھے ۔ انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ وکاس کہاں یں ، جھوٹ سن سن کر وکاس پاگل ہوچکا ہے۔ راہل نے نوٹ بندی کو بھی ملک کے مفادات کے خلاف بتایا تھا۔

قابل غورہے کہ اس ماہ کے شروع میں سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں 4.50 روپے اور غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں 93 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4c2ua

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے