Breaking News
Home / اہم ترین / بنگلورمیں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس۔کورگ اورساحلی اضلاع میں فرقہ پرست طاقتوں کی بڑھتی سرگرمی پرعوامی نمائندوں کا اظہارتشویش

بنگلورمیں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس۔کورگ اورساحلی اضلاع میں فرقہ پرست طاقتوں کی بڑھتی سرگرمی پرعوامی نمائندوں کا اظہارتشویش

بنگلورو(ہرپل نیوز، اہجسنی)6 ڈسمبر: بنگلورو میں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں امن امان اوراتحاد قائم کرنے کے لئے ریاست کے حساس علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔اجلاس میں مسلم ممبران اسمبلی اور ریاستی حکومت کی کارکردگی پربھی بحث کی گئی ۔ علاوہ ازیں جنرل باڈی اجلاس میں ریاستی اورضلعی سطح پر آل انڈیا ملی کونسل کو مزید فعال اورمضبوط کرنے پر بھی غورو خوص کیا گیا۔بنگلورو کے دارالسلام میں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کا یہ جنرل باڈی اجلاس ریاست کے امیرشریعت مفتی اشرف علی کی صدارت منعقد ہوا۔ مختلف اضلاع سے آئے نمائندوں نے اپنے اپنے ضلع کی رپورٹ پیش کی۔ کورگ اورساحلی اضلاع کے نمائندوں نے کہا کہ چند تنظیمیں ہندواورمسلمانوں کےدرمیان خلیج پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔ ٹیپوسلطان جیتنی، گئو کشی اوردیگر معاملوں کی آڑمیں تشدد پھیلانےکی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پر امیرشریعت مفتی محمد اشرف علی نے کہا کہ ملی کونسل کا ایک وفد امن اوراتحاد کا پیغام لے کرحساس علاقوں کادورہ کرے گا اور مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سےملاقات کرکے حالات کو بہتربنانے کی کوشش کرےگا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WdDsl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے