Breaking News
Home / اہم ترین / بنگلورو: بدعنوان افسران کو اے سی بی نے بنایا نشانہ؛ پانچ مقامات پر بیک وقت چھاپے، بے شمار دولت ضبط

بنگلورو: بدعنوان افسران کو اے سی بی نے بنایا نشانہ؛ پانچ مقامات پر بیک وقت چھاپے، بے شمار دولت ضبط

بنگلورو۔(ہرپل نیوز)17 ڈسمبر: ڈرائیور رمیش گوڈا کی خود کشی کے سلسلہ میں گرفتار شہر کے اسپیشل لینڈ اکویزیشن آفیسر بھیما، محکمہئ تعمیرات عامہ کے ایگزی کیٹیو انجینئر شیورام، فاریسٹ آفیسر ٹی نرسمہا مورتی، اسسٹنٹ انجینئر شیولنگپا کلشٹی یہ وہ بدعنوان افسران ہیں جن کے ٹھکانوں پر آج انسداد کرپشن بیورو کے افسران نے صبح سویرے دھاوا بولا اور ان کے پاس سے غیر قانونی طور پر کمائی گئی بے شمار دولت برآمد کی۔ شہر کے وی وی ٹاور میں واقع بھیما نائک کے دفتر، یلہنکا میں مکان، بلاری، ہوسپیٹ اور بلگاوی میں اس کی املاک پر اے سی بی افسران نے بیک وقت چھاپے مارے۔شہر میں اے سی بی کے ایس پی گریش کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مارا، جبکہ بلاری، ہوسپیٹ اور بلگاوی میں مقامی افسران نے یہ کارروائی انجام دی۔ رمیش گوڈا کی خود کشی کے سلسلے میں گرفتار بھیمانائک پر رمیش گوڈا نے مرنے سے پہلے لکھے گئے مکتوب میں بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے اور کہاتھاکہ بلگاوی کے سدا شیونگر میں اس کا ایک بنگلہ ہے اور ہوسپیٹ میں 20گنٹے بنجر زمین ہے۔اگاری بمن ہلی میں 30ایکڑ زمین اور ماریمن ہلی میں دس ایکڑ زمین، یلہنکا اٹور میں اپنا ذاتی مکان اس کی بیوی کے نام پر دو سائٹ، چھوٹے بھائی کے نام پر دو بیش قیمتی کاریں وغیرہ موجود ہیں۔چھاپوں کے دوران اے سی بی نے پایا کہ ان تمام کے علاوہ بھیمانائک کے بھائی کرشنا نائک کے نام پر پٹرول بنک قائم کرکے اس کی آڑ میں بھی کروڑ وں روپیوں کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بھیمانائک نے شہر کی کمرشیل اسٹریٹ کے معروف جوہری شری کرشنیا شٹی اینڈ سنس میں ایک کروڑ روپیوں کا لین دین کیا ہے۔ سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کی دختر کی شادی کیلئے سو کروڑ روپیوں کے کالے دھن کو نئے نوٹوں میں تبدیل کرنے میں بھی بھیما نائک نے کلیدی رول ادا کیا تھا۔ سی آئی ڈی کی طرف سے بھیمانائک سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ ابھی جاری ہی ہے کہ اے سی بی نے اسے نشانہ بنادیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہئ تعمیرات عامہ کے ایگزی کیٹیو انجینئر شیورام کے مکان پر چھاپہ مارکر اس کے پاس سے بھی اثاثے اور نقد رقم، زیورات وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں۔ ٹمکور میں فاریسٹ آفیسر نرسمہا مورتی کے ٹھکانے پر اے سی بی ٹیم نے دھاوا بولا اس کے پاس سے مکان، سائٹس اور دیگر املاک کے دستاویزات برآمد کئے ہیں۔ محکمہئ مویشی پالن کے ایک میڈیکل آفیسر ایچ ایل شیونا کے ٹھکانے پر بھی کورٹگیرے تعلقہ میں چھاپہ مارا گیا۔ان دونوں کے پاس سے آمدنی کے ذرائع سے زیادہ نقد رقم او راثاثے برآمد کئے گئے ہیں۔ کلبرگی میں محکمہئ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر شیولنگپا کلشٹی کے ٹھکانے پر بھی اے سی بی ٹیم نے دھاوا بول کر یہاں سے نقد رقم، زیورات وغیرہ برآمد کئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8Htzr

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے