Breaking News
Home / اہم ترین / بنگلورو میں موذنین حضرات کیلئے تربیتی اجلاس کا انعقاد، 100 افراد نے کی شرکت ( مزید خبریں)

بنگلورو میں موذنین حضرات کیلئے تربیتی اجلاس کا انعقاد، 100 افراد نے کی شرکت ( مزید خبریں)

بنگلورو( ہرپل نیوز ، ایجنسی ) 30 جولائی :banglore بنگلورو میں پہلی مرتبہ مساجد کے موذنین کیلئے خصوصی ورک شاپ منعقد ہوا۔ اس ورکشاپ میں موذنین کوصحیح تلفظ کے ساتھ اذان کی تربیت دی گئی۔ ساتھ ہی موذن کے مقام،مرتبہ اور اُن کی ذمہ داریوں پرروشنی ڈالی گئی۔ مساجد کونسل کے تحت منعقدہ اس دوروزہ تربیتی اجلاس میں کرناٹک کے مختلف مقامات سے100افراد نے حصہ لیا۔ زیادہ تردیہات کی مساجد کےموذنین کومدعو کیا گیا تھا۔ موذنین حضرات سے تلقین کی گئی کہ وہ  آواز سے زیادہ تلفظ اور اذان کی اہمیت کو مد نظررکھیں۔خیال رہے کہ موذنین حضرات روزانہ پانچ مرتبہ اذان دے کراللہ کی کبریائی بیان کرتے ہیں اور بندگان خدا کودعوت نمازدیتے ہیں۔ یہ فریضہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ لیکن مناسب تربیت نہ ہونے کے سبب عام طورپر موذنین حضرات سے تلفظ کی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں۔ اسی کمی  کو دیکھتے ہوئے بنگلوروکی سٹی جامع مسجد میں موذنین کے لئےدوروزہ تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں زور دیا گیا کہ موذنین حضرات اپنے مقام اورمرتبہ کوسمجھیں اور وہ تلفظ کی غلطیوں کوسُدھارنےکی کوشش کریں۔

کرناٹک کے وزیراعلی سدا رمیا کے بیٹے راکیش کی اچانک موت

vlcsnap-7265-09-24-08h41m02s354

بنگلورو( ہرپل نیوز ، ایجنسی ) 30 جولائی : کرناٹک کے وزیراعلی سدا رمیا کے بیٹے راکیش کی موت ہو گئی ۔ گزشتہ ایک ہفتے سے راکیش بلیجیم کے اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ پیٹ میں پیانکریاس یعنی لبلبہ میں شدید تکلیف کے بعد راکیش کو بیلجیئم کے برسلز شہر کی یونیورسٹی اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔راکیش اپنے دوستوں کے ساتھ بیلجیم کے سفر پر تھے۔ پیٹ میں اچانک تکلیف کے بعد وہ گر پڑے اور انہیں بیلجیئم کے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ۔ اپنے بڑے  بیٹے راکیش کی بیماری کے خبر ملتے ہی وزیراعلی سدا رمیا  بھی بلیجیم پہنچے ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے راکیش کی موت ہوگئی ۔ ان کے جسد خاکی کو ہندوستان لانےکی تیاریاں ہو رہی ہیں۔  اس خبر کے بعد کرناٹک کے کانگریسیوں میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Tgfgk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے