Breaking News
Home / اہم ترین / بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں بی جے پی کی خواتین ونگ کی لیڈر گرفتار

بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں بی جے پی کی خواتین ونگ کی لیڈر گرفتار

کولکاتہ(ہرپل نیوز،ایجسنی)2مارچ۔ سی آئی ڈی نے منگل کی رات ہند۔ نیپال سرحد سے ملحق بتاسيا علاقے سے بی جے پی کی خواتین ونگ کی لیڈر جوہی چودھری کو جلپائی گوڑی میں بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے معاملہ میں گرفتار کر لیا۔ بچوں کے غیر قانونی کاروبار کے معاملے میں چودھری کے ساتھ کل چار افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم بملا بچہ گھر سے ہندوستان کے باہر اور غیر ملکی جوڑوں کو بچوں کے غیر قانونی کاروبار میں ان لوگوں کے مبینہ ملوث ہونے کو لے کر یہ گرفتاری ہوئی ہے۔

سات رکنی سی آئی ڈی کی ایک ٹیم نے اس این جی او کے چیف آفیسر سونالی منڈل، بملا بچہ گھر کے صدر چندن چکرورتی اور چندن کے بھائی مانس بھومک کو گرفتار کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BNoNK

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے