Breaking News
Home / اہم ترین / بگدل ضلع بیدر میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام مقامی معذور نوجوان کے تعاون سے موسم گرما کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کے دو مقامات پر آبدار خانوں کا افتتاح

بگدل ضلع بیدر میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام مقامی معذور نوجوان کے تعاون سے موسم گرما کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کے دو مقامات پر آبدار خانوں کا افتتاح

بیدر(ہرپل نیوز، امین نواز)14مارچ:بگدل ضلع بیدر میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام مقامی معذور نوجوان کے تعاون سے موسم گرما کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کے دو مقامات پر آبدار خانوں کا افتتاح مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری ضلع بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔آبدار خانے کے افتتاح کے بعد کچھ مستحقین میں راشن اور نقدرقم کی تقسیم بھی عمل میں آئی ۔اس کارخیر کو انجام دینے میں ایک صالح نوجوان کی کوششیں کارفرما ہیں جو دونوں ہاتھ اور پیر سے معذور ہیں لیکن ملک وملت کیلئے اور خلق خدا کی خدمت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں موصوف کے جذبات اور احساسات آج کے نوجوانوں کیلئے سبق اوردرس عبرت ہیں جو تندرست اور صحت مند ہونے کے باوجود ملک و ملت کے لئے دھرتی کا ایک بوجھ بنے ہوئے ہیں ،حافظ سکندر نواب حوالدار جو اپاہج ہونے کے باوجود ایک جید حافظ قرآن ہیں روزانہ صبح تقریباً 150بچے اور بچیوں کو قرآن پاک اور دینیات کی تعلیم دیتے ہیں آپ کے ہاتھ پر کئی بچے اور بچیاں حفظ قرآن کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اس کے علاوہ حافظ سکندر نواب مقامی نوجوانوں کی ایک ٹیم کو لیکر فلاحی وخدمت خلق کے کام بھی کرتے ہیں ،غریب بچیوں کی شادی میں امداد، رمضان میں غرباء میں راشن کی تقسیم ، بیوہ و معذور افراد میں نقد وظائف کی تقسیم ، موسم گرما میں صاف وٹھنڈے پینے کے پانی کا نظم ،اس کے علاوہ بہت سارے کار خیر انجام دیتے ہیں انہوں نے جمعیت علماء ہند کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اپنی ٹیم کے نوجوانوں کے ساتھ تمام فلاحی کام جمعیت علماء ہند کے پلیٹ فارم سے انجام دینا طئے کیا ہے اس افتتاحی پروگرام میں شرکاء نے موصوف کی ہمت وحوصلہ اور جذبۂ خدمت خلق کی داد دی ،جو شخص خود خدمت کا مستحق ہے وہ بندگانِ خدا کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اس صالح نوجوان کی ٹیم میں محمد فہیم الدین، محمد ذاکر علی، سید مقیم علی، محمد سُہیل حوالدار، محمد وسیم، عبدالقادر، محمد سلیمان، محمد ابراہیم، محمد شعیب، محمد محسن، مصباح الدین ، محمد فیاض الدین شامل ہیں اس افتتاحی تقریب میں حافظ محمد عمر قریشی خازن جمعیت علماء ضلع بیدر ،مولانا محمد معز الدین رشادی منا اکھیلی ، مولانا محمد فیصل عمری بگدل، قاری غلام ایوب بھاتمبرہ، حافظ راشد صاحب بیدر، الحاج آعظم الدین ، محمد اسمٰعیل راجگیرہ کے علاوہ مقامی احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/G8NEH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے