Breaking News
Home / اہم ترین / بھوپال کے شاپنگ کمپلکس میں بھیانک آتشزدگی۔ 100دکانیں جل کر راکھ

بھوپال کے شاپنگ کمپلکس میں بھیانک آتشزدگی۔ 100دکانیں جل کر راکھ

بھوپال(ہرپل نیوز،ایجنسی)17ڈسمبر۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شاپنگ کمپلکس میں آگ لگنے سے100 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دکاندروں کا کہنا ہے کہ "انہوں نے یہ آگ اس وقت دیکھی، جب وہ دکان کھولنے آئے. بیس سے زائد آتش فرو عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جٹ گیا اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔لیکن کروڑو کا نقصان ہو ا ہے۔فائر بریگیڈ دفتر کے مطابق، دوپہر تقریبا 12 بجے کمپلیکس میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ کمپلیکس کے دکاندروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دکانیں کپڑے کی ہیں اور ہر ایک دکان میں تقریبا ایک کروڑ تک کا مال ہوتا ہے۔تاہم 100 سے زیادہ دکانوں کا سامان تقریبا پوری طرح جل چکا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ITi0O

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے