Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل:سمندرمیں غرق ماہی گیر کی تلاش جاری :معاوضہ میں اضافہ پر خوشی کا اظہار

بھٹکل:سمندرمیں غرق ماہی گیر کی تلاش جاری :معاوضہ میں اضافہ پر خوشی کا اظہار

بھٹکل:6/اگست(ہرپل نیوز)بدھ  کی شام کوسمندرمیں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے ماہی گیرکی تلاشی مہم سنیچرکو بھی جاری رہی۔ ساحلی تحفظ دستہ کے3 بوٹ اور ہیلی کاپٹر دن بھر تلاش کی کارروائی میں مصروف رہے ، جمعہ کی شام شیرور کے سمندری ساحل پر نعش کی مانند تیرتی ہوئی کسی چیز کے متعلق آمید جاگی تھی لیکن ساحلی دستہ کے عملے نے جب اس کا تعاقب کیا تو مایوسی ہاتھ آئی ۔ سنیچر کی سہ پہر سے 5ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے بھی جائے واردات کے اطراف تلاشی مہم شروع کی گئی، مگر شام تک کوئی کامیابی نہیں مل پائی۔ اُدھراسپتال میں زیر علاج ساتوںماہی گیر مکمل طورپر صحت یاب ہونے پر آج اپنے اپنے گھروں میں لوٹ گئے ۔ تعلقہ کے ماوین کوروے بندرگاہ علاقہ میں ماہی گیری پوری طرح بند ہے اورعجیب خوف کا سا ماحول پایاجاتاہے۔

معاوضہ میں اضافہ پر خوشی کا اظہار: ماہی گیر وں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ان کے معاوضہ میں 2لاکھ سے 5لاکھ روپئے تک اضافہ کئے جانے سے تعلقہ کے ماہی گیر لیڈران نے خوشی کااظہارکیا۔ اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے ماہی گیر لیڈر وسنت کھاروی نےبتایا کہ  چونکہ وزیر موصوف کو ماہی گیر ی کے متعلق تجربہ ہے ، ماہی گیروں کی زندگی کے متعلق انہوں نے فکر جتائی ہے وہ بالکل فطری بات ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر پرمود مدھوراج کی بھٹکل آمد اور معاوضہ میں اضافہ کے اعلان کرنے پر تعلقہ کے تمام ماہی گیر لیڈران نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KQR6m

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے