Home / اہم ترین / بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے سابق صدرغیاث الدین کی رحلت ۔جماعت کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو پیش کیاگیاخراج عقیدت 

بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے سابق صدرغیاث الدین کی رحلت ۔جماعت کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو پیش کیاگیاخراج عقیدت 

مینگلور (ہرپل نیوز) 17: اکتوبر بھٹکلی مسلم جماعت مینگلور کے سابق صدراور ربع صدی تک اجتماعی کاموں میں نہایت سرگرمی دکھانے والے غیاث الدین جوباپو کا کل پیر صبح منگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوا۔ وہ 74 سال کے تھے اور ان کی طبیعت میں ادھر کئی دنوں سے ناسازی دیکھی جا رہی تھی۔جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں ان کا علاج جاری تھا۔غیاث الدین صاحب ملی کاموںیں پیش پیش رہتے تھے اور ابتداء سے ہی جماعت کے کاموں میں دلچسپی لیتے تھے۔ کل ان کے انتقال کے بعد شام کو منگلورو میں ہی ان کی تدفین عمل میں آئی۔ان کی آخری رسومات کے موقع پر بھٹکل کے عمائدین اور ذمہ داران موجود تھے۔  کل شام جماعت مینگلور جماعت کے ہوسٹل میں  مرحوم کے تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جہاں منگلورو جماعت کے ذمہ داران اور علمائے کرام نے انہیں بھر پور خراج عیقدت پیش کیا ۔ ملت اور قوم کے تئیں ان کے جذبہ کو بیان کرتے ہوئے مقررین نے  پروگرام میں شریک طلبہ کو ان خوبیوں کو اختیار کرنے کی ترغیب دی ۔  اجلاس میں بھٹکلی ہاسٹل کے قیام میں ان کی فکر مندی۔ مریضوں  کی رہنمائی جیسی خوبیوں پر مقررین نے جم کر اظہار خیال کیا۔ مقررین نے میں  ایس ایم سید ارشد، محمد یونس قاضیا، محی الدین الطاف کھروری اور مولانا محمد سالم خلیفہ ندوی وغیرہ سرفہرست تھے ۔تعزیتی اجلاس میں جماعت کے ذمہ داران سمیت ۔منگلورو میں تعلیم حاصل کر رہے بھٹکلی طلبہ اور بھٹکل سے جنازہ میں شریک ہونے گئے بہت سارے لوگ موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/YUX03

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے