Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل انجمن ویمن کالج کا شاندارمظاہرہ۔ بی اے میں یونیورسٹی سطح پرٹاپ ٹین میں انجمن کالج کی تین طالبات شامل

بھٹکل انجمن ویمن کالج کا شاندارمظاہرہ۔ بی اے میں یونیورسٹی سطح پرٹاپ ٹین میں انجمن کالج کی تین طالبات شامل

بھٹکل(ہرپل نیوز) 26 دسمبر:بھٹکل انجمن کالج فارویمن نے سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی یونیورسٹی لیول پر شاندارمظاہرہ کرتے پوئے ٹاپ ٹین میں  تین طالبات  نے اپنا سیٹ ریزرو کرکے کالج کا نام روشن کیا ہے ۔ بھٹکل کی ایک طالبہ خیرالنسا سُہا فقی بنت محمد غوث باشاہ عرف وانیا باشا  نے 87.41  فیصد اوسط مارکس کے ساتھ پوری یونیورسٹی میں دوسرا رینک حاصل کیا ہے تو ایک دوسری طالبہ فضا مریم ایس ایم بنت سید حُسین سید محی الدین نے 85.89 فیصد اوسط کے ساتھ یونیورسٹی میں چھٹا رینک حاصل کیا ہے۔اور ایک طالبہ دُرۃ بنت محمد عظیم ائیکری نے بھی بی اے میں 85.63 فیصد اوسط کے ساتھ  نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے پوری یونیورسٹی میں آٹھواں رینک حاصل کر کے شاندار کامیابی درج کی ہے۔ ۔کالج پرنسپال رئیسہ شیخ کی جانب سے جاری کی گئی  پریس ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سال گزشتہ کی طرح بی کام اور بی ایس سی میں بھی طالبات کے شاندار مظاہرے کی امید کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کئیسالوں سے کرناٹکا اسٹیٹ ویمن یونیورسٹی بیجاپور سے بھٹکل انجمن ویمن کالج کی طالبات کا رینک حاصل کرنے کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ جانکاروں کا ماننا ہے کہ  ایک طرف کالج کی لیکچرارس طالبات کو آگے بڑھانے میں ہرممکن مدد کرتی ہیں تو دوسری جانب طالبات میں بھی تعلیم کے میدان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔تین طالبات کی شاندار کارکردگی پر انجمن صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل، ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری سمیت انجمن کالج فور ویمن کی پرنسپال رئیسہ شیخ اور طالبات کے سرپرستوں سمیت ان کے رشتہ دداروں  نے طالبات کے ساتھ ساتھ اُن کی ٹیچرس ولکچرارس کو بھی مبارکباد پیش کی ہےاور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ہرپل آن لائن بھی کامیاب طالبات کے تابناک مستقل کے لئے دعاگو ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/L6EzP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے