Breaking News
Home / تازہ ترین / بھٹکل انجمن ویمن کالج کے شاندار نتائج کا سلسلہ جاری. بی کام بی ایس سی اور بی اے کی طالبات کے کارناموں پر انجمن کے ذ مہ داران کی مبارکباد

بھٹکل انجمن ویمن کالج کے شاندار نتائج کا سلسلہ جاری. بی کام بی ایس سی اور بی اے کی طالبات کے کارناموں پر انجمن کے ذ مہ داران کی مبارکباد

 بھٹکل (ہرپل نیوز)3فروری :انجمن کالج فار ویمن کی طالبات نے سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی  شاندار نتائج کے ساتھ انجمن کالج کا نام روشن کیا ہے ۔ بی ایس سی ، بی کام اور بی اے کی طالبات کا حوصلہ افزا نتیجہ  سامنے آیا ہے ۔  بی ایس سی فرسٹ سمسٹر میں اکیانوے اعشاریہ ایک کی اوسط سے جبکہ  تھرڈ سمسٹر میں اٹھاسی اعشاریہ تین اورففتھ سمسٹر میں ستانوے اعشاریہ چھ کی اوسط سے ریکارڈ کیا گیا ۔ ففتھ سمسٹر میں رابعہ بصری بنت حسن ہیگڈے نے اکیانوے اعشاریہ آٹھ کی اوسط سے نمبرات حاصل کر کے پوری کالج میں نمایاں مقام حاصل کیا ۔  بی کام  فرسٹ سمسٹر میں نوے اعشاریہ  دوکی اوسط سے جبکہ  تھرڈ سمسٹر میں ستاسی اعشاریہ  چھ اور ففتھ سمسٹر میں چورانوے اعشاریہ تین کی اوسط سے ریکارڈ کیا گیا  ۔ ففتھ سمسٹر میں  نفیسہ نشویٰ بنت جعفر صاد ق عسکری  نے چورانوے اعشاریہ آٹھ کی اوسط سے نمبرات حاصل کر کے پوری کالج میں نمایاں ہیں ۔بی اے  فرسٹ سمسٹر میں اکیانوے اعشاریہ ایک کی اوسط سے جبکہ  تھرڈ سمسٹر میں اکیانوے اعشاریہ دو اور   ففتھ سمسٹر میں نوے اعشاریہ چھ کی اوسط سے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ففتھ سمسٹر میں نفیسہ نضری ٰ بنت محسن صدیق نےنواسی فیصد نمبرات  حاصل کر کے کالج میں ٹاپ کیا ہے ۔ اس کامیابی پر انجمن کے ذمہ داران نے  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  مبارکباد پیش کی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/QZTBG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے