Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل انجمن پی یو کالج کا سالانہ اجلاس۔ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے دانشوران کا مشورہ

بھٹکل انجمن پی یو کالج کا سالانہ اجلاس۔ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے دانشوران کا مشورہ

بھٹکل:(ہرپل نیوز)20/جنوری طلبہ اگر اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد کی بنیاد پر لیتے ہیں تو آ گے چل کر منزلیں خود ان کا ستقبال کریں گی انجمن پی یو کالج بھٹکل کے 49ویں سالانہ جلسہ میں مہمانِ خصوصی محترم نثار احمد نے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی یو سی کے طلبا اہم موڑ پر ہوتےہیں اس لئے ان کا ہر قدم سوچ سمجھ کر ہونا چاہئے ۔انہوں نےکہاکہ کیرئیر گائڈنس ، ڈیفنس اکیڈمی ، ملڑی اور محکمہ پولس میں بہت سارے مواقع ہیں جہاں کیرئیر کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے طلبہ متعلقہ میدان کے ماہر بن سکتے ہیں۔ بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا نے اعزازی مہمان کے طو ر پر خطاب کرتے ہوئےطلبا کو ہر میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری نے طلبا کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنا وقت فضول گوئی میں گزارنے کے بجائے اوقات کو پڑھائی میں لگائیں۔ اجنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے طلبااوراساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کالج کے نظم و ضبط اور حاضری میں بہتری کے لئے کالج کے نائب پرنسپال محمد یوسف کولا کی ستائش کی اور مبارکباد دی۔ کالج بورڈ سکریٹری جاوید حسین آرمار نے طلبا کو انجمن میں ہی تتعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جوکاکو عبدالرحیم نے صدارتی خطاب میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی اور نظم و ضبط کی ستائش کی ، اساتذہ کی محنت و مشقت کو سراہتے ہوئے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اگر وہ اپنی زندگی میں والدین اور اساتذہ کا احترام کریں گے تو اعلیٰ سے اعلیٰ مقام پر فائز ہونگے ۔ سالانہ جلسہ کے موقع پر کا لج میں بہترین مظاہرہ کرنے واے طلبہ اور قابل قدر ٹیچنگ کرنے والے اساتذہ بھی عزت افزائی کی گئی۔ جلسہ میں انجمن کے عہدیداران ، ممبران ، والدین، انجمن کے دیگر اداروں کے پرنسپالس اور اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Ey2Sl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے