Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل انجمن ڈگری کالج میں نوٹ بندی کے مثبت منفی اثرات پر اہم سمینار معاشیات کے ماہرین کا خطاب

بھٹکل انجمن ڈگری کالج میں نوٹ بندی کے مثبت منفی اثرات پر اہم سمینار معاشیات کے ماہرین کا خطاب

بھٹکل(ہرپل نیوز)13مارچ: بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر میں شعبہ کامرس اور معاشیات  کے اشتراک سے " ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک اہم قدم " کے عنوان پریک روزہ  ریاستی سطح  کا سمینار منعقد کیا گیا ۔ اس میں ریاست کے مختلف مقامات کے دانشوران نے خطاب  کیا۔ سمینار میں منتخب موضوع پر بحث کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے معاشیات پرمنفی اورمثبت رد عمل دونوں سامنے آیا ہے ۔میڈیا کے ساتھ چیت کرتے ہوئے مقررین نے کرپشن اور بلیک منی جیسے مسائل کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کی ستائش کی ۔ مقررین نے کہا کہ ملک  کی ایک سو بیس کروڑ کی آبادی میں صرف چار فیصد لوگ ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ سیمنار میں انجمن کے ذمہ داران سمیت عمائدین شہر موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vmgqO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے