Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل اور اطراف بھٹکل میں کانگریس اور ایس ڈی پی ائی کی جانب سے نوٹ بندی کی مخالفت میں احتجاج ۔ مقررین نے سرکاری کی پالیسیوں پر کی شدید تنقید

بھٹکل اور اطراف بھٹکل میں کانگریس اور ایس ڈی پی ائی کی جانب سے نوٹ بندی کی مخالفت میں احتجاج ۔ مقررین نے سرکاری کی پالیسیوں پر کی شدید تنقید

بھٹکل ،منگلورو، (ہرپل نیوز)8نومبر۔مودی حکومت کی طرف سے ملک میں نوٹ بندی نافذ کرنے کاایک سال مکمل ہونے پر منگلورو اور بھٹکل سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں کانگریس نے "یوم سیاہ"منایا۔ اس سلسلے میں جہاں ضلع شمالی کینر ا کے ،کاروار،ہوناور، سرسی، بھٹکل اور کمٹہ سمیت مختلف ساحلی علااقوں میں کانگریس پارٹی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا وہیں پر جنوبی کینرا کے منگلورو، اور اڈپی کے کانگریس دفاتر میں "یوم سیاہ"منایا گیا۔بھٹکل میں بلیک ڈے کے موقع پر بلاک کانگریس کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک پہلے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، پھر صدر ہند کے نام اے سی معرفت میمورنڈم پیش کیا گیا۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاک کانگریس صدر ویٹھل نائک نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بہرے ہوچکے ہیں اور انہیں عوامی مسائل کے تعلق سے پوچھی گئی باتیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔کمٹہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کمٹہ تعلقہ کے کانگریس لیڈران او رکارکنان نے حصہ لیا اورنوٹ بندی کی وجہ سے ملک کی معیشت متاثر ہو نے پر تشویش ظاہر کی ۔منگلورو میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر غذا یو ٹی قادر نےکہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعداس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔اڈپی کے کانگریس بھون میں بھی کانگریسی لیڈران او ر کارکنان اپنے بازوؤں پر کالی پٹّیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرے کے لئے جمع ہوئے۔ کرناٹکا اقلیتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین ایم اے غفور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صرف امبانیس اور آڈانیس کی دولت میں اضافہ ہوا ہے اور ایک عام آدمی کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔ بھٹکل میں سنئیر کانگریس لیڈر راما موگیر نےنوٹ بندی کی وجہ سے ماہی گیروں کو ہوئے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی ۔

بھٹکل میں ایس ڈی پی ائی کا احتجاج : سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی ) بھٹکل شاخ نے نوٹ بندی میں ہوئے نقصان پر پی ایم کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ ایس ڈی پی ائی نے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے صدر ہند کو میمورنڈم سونپا۔

خیال رہے کہ 8نومبر 2016کو وزیر اعظم نریندرمودی نے اچانک نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے پورے ملک کے عوام کو نہ صرف حیرت میں ڈال دیا تھا جس کے بعد چند مہینوں تک لوگوں نے انتہائی تکلیف کا سامنا کیا تھا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/z8cg8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے