Breaking News
Home / اہم ترین / بھٹکل بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کا معاملہ۔کرایہ داروں سے پرانا کرایہ وصول کرنے کی قرارداد منظور۔ایم ایل اے نے ڈی سی سے بات چیت کا کیا وعدہ

بھٹکل بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کا معاملہ۔کرایہ داروں سے پرانا کرایہ وصول کرنے کی قرارداد منظور۔ایم ایل اے نے ڈی سی سے بات چیت کا کیا وعدہ

بھٹکل (ہرپل نیوز)1مارچ؛بھٹکل بلدیہ دکانوں  میں کرائے داروں کے  تعلق سے ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے  کہ بھٹکل بلدیہ  کے  تحت چل رہی دکانوں میں پرانے کرائے داروں کونہ نکالنے کی قرار داد منظور کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل میٹنگ میں اس مسئلہ پرکافی بحث ہوئی تھی جس میں ہزار دوہزار کرایہ کی دکانوں کے لئے ایک لاکھ تک  کی بولی لگائے جانے پر تشویش کا  اظہار کیا گیا تھا ۔، حالانکہ یہ بلدیہ دکانوں کی نیلامی کا معاملہ  کاروار سے آئے ہوئے اعلیٰ آفسر کی  موجوگی میں ہواتھا ۔  لیکن اب فیصلہ کیا گیا  ہے کہ پرانے کرایہ داروں کو ہی بحال رکھا جائے اور ڈپٹی کمشنر کو مکمل تفصیلات سے باخبر کیا جائے۔اس موقع پر رکن اسمبلی منکال ویدیا نے غریب پرانے کرایہ داروں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پھر سے غریب دکانداروں کا مسئلہ لے کرضلع ڈپٹی کمشنر کے پاس  جائیں گے  اور امید بھی ہے کہ وہ عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے پرانے کرایہ داروں کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔ جس پر بلدیہ کے تمام ممبروں نے متحدہ طورپر حمایت کا اعلان کرتے ہوئے منظوری دے دی ۔اس موقع کانٹرکٹ مزدوروں  نےمنکال وئید یا سےاپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی شکایت کی جسے رکن اسمبلی نے جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر بلدیہ  کے صدر اورنائب صدر سمیت بلدیہ کے ذمہ داران اور کونسلرس  شریک تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gYqeo

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے